مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ میں جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے دستبرداری کی تجویز پر مبنی تین ترجیحی بل پارلیمنٹ کے پریزائیڈنگ بورڈ میں جمع کرا دیا گیا ہے اور اب اسے کھلے اجلاس میں بحث کے لیے پیش کرنے کے لیے اسپیکر کی منظوری کا انتظار ہے۔
ایرانی رکن پارلیمنٹ حسین علی حاجی دلیگانی نے اتوار کو پارلیمانی اجلاس کے دوران بتایا کہ این پی ٹی سے دستبرداری کا تین ترجیحی بل کچھ عرصے سے بحث کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات اور ایران پر ہونے والے حالیہ حملوں کے پیش نظر این پی ٹی میں باقی رہنا ایران کے لیے نقصان کے سوا کچھ نہیں رکھتا۔
حاجی دلیگانی نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے ایران کے جوہری معاملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھیجنے کے حالیہ فیصلے کی طرف بھی اشارہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو اس اقدام کے نتیجے میں مزید نقصانات سے بچنا چاہیے اور اپنے معاملات کو آزادانہ طور پر سنبھالنے کے لیے این پی ٹی سے دستبرداری کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔
آپ کا تبصرہ